ہمارے بارے میں
یہ ویب بلاگ گورنمنٹ ہائی سکول سول کوارٹرز کےسال1997کے طلباء کا گروپ ہے جنہوں نے میٹرک کا امتحان گورنمنٹ ہائی سکول سول کوارٹرز سےپاس کیا۔
ہمارے کئی دوست/کاس فیلوز6کلاس سے10کلاس تک ساتھ رہے، کچھ8کلاس میں دوسرے سکولوں میں شفٹ ہوگئے اور کچھ نے9کلاس میں ہمارے ساتھ کلاس میں شمولیت اختیار کی۔
ہمارے دوست/کلاس فیولز اس وقت اپنے اپنے شعبہ ہائے زندگی میں کامیاب زندگی گزار رہے ہیں اور کئی ایک بہت اہم مناصب پر تعینات قوم و ملک کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ بہت سارے اپنے بزنس میں اعلیٰ مقام کو چھو رہے ہیں اوربہت سارے زندگی کے دیگر شبہ جات میں اپنی خدمات بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ ہمیں ایسے اساتذہ کرام کے تعلیم حاصل کرنے کا شرف نصیب ہوا جنہوں نے اعلیٰ اقدار اور نہایت ہی اخلاص، شفقت، محبت اور اپنے اعلیٰ اطوار سے ہماری تربیت کی اور ہمیں ایک ذمہ دار، فرض شناس اور ایک باشعور شہری بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اُن کی دی ہوئی تعلیم و تربیت ہی ہمارے لئے زندگی کا ایک بہترین تحفہ ہے۔ 
اس ویب بلاگ پیج پر آپ ہمارےبیچ کے دوستوں کی سرگرمیاں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment