عاطف بھائی کی طرف سے شاہ پور، اسلام آباد کے فارم ہاؤس میں ایک پر لطف ضیافت
آج ہم آپ کو سناتے ہیں احوال عاطف بھائی کی طرف سے دوستوں کیلئے پارٹی کا اور ہماری اسلام آباد یاترہ کا۔
جیسا کے دوستوں آپ سب کو معلوم ہے کہ بہت عرصہ پہلے ہی ہمارا پلان بنا تھا کہ اس رمضان سے پہلے دوستوں کی ایک ملاقات /پارٹی /پکنک پر جائیں گے۔ عاطف بھائی نے سب دوستوں کو بڑے خلوص اور پیار سے اسلام آباد آنے کی دعوت دی اور سب کو فرداً فرداً ٹیلی فون کرکے انوائٹ کیا۔ اُن کے خلوص کے سامنے کون انکار کرتا، سب تیار ہوگئے (ما سوائے چند دوستوں کے جو اپنے ناگزیرمصروفیات کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے)۔

موٹر وے پر ہم
عامر اقبال، ناصرخان، کاشف، اسرار، نعیم اور عامر شہزاد
پروگرام کے مطابق ہم کو اسلام آباد میں عاطف بھائی کے گھر جانا تھا، جہاں پر چائے پینے اور عاصم جو کہ پنڈی میں تھے کی آمد کے بعد اپنے سیکرٹ تفریحی مقام جو کہ عاطف بھائی نے ہم سے خفیہ رکھا تھا اور سرپرائیز تھا ہمارے لئے، کیلئے نکلنا تھا۔ مگر عامر اقبال بھائی کے چھوٹے بھائی ناصر اقبال آج کل جناح سپورٹس کملیکس اسلام آباد میں مقیم ہیں جہاں وہ جونئیر ورلڈ کلاس سکواش چیمپین شپ کیلئے تیاری کررہے ہیں، نے ہمیں جناح اسٹیڈیم آنے کی دعوت دی۔ بھئی نیکی اور پوچھ پوچھ، ہم بھی کون سا منع کرنے والے تھے، عاطف بھائی کو جناح سٹیڈیم میں ملنے کا کہا اور سیدھا ہم کشمیر ہائی وے سے جناح اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
ہمارے نیشنل چیمپئن عامر اقبال نے ہم سب کو جناح اسٹیڈیم کے مختلف سپورٹس کمپلیکسز کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور یہاں پر ہونے والے مقابلوں، ٹرینگز اور دیگر گیمز کے بارے میں بھی معلومات بہت تفصیل سے فراہم کی۔ جناح اسٹیڈیم کے کیفے ٹیریا میں ہماری تواضح گرم گرم چائے سی کی گئی اور ہم بھی اپنے کپ اُٹھا کر اسٹیڈیم کے اندر آگئے جہاں پر فٹ بال کا وارم اپ میچ ہورہا تھا اور کوچ بار بار، ناصر اور عامر کے نام پکار رہے تھے جن سے ہمیں ائیں وے ہی خوشی ہو رہی تھی۔
اسی دوران ہم سکوائش کمپلیکس بھی گئے جہاں کوئی انٹرنیشنل مقابلہ ہونے والا تھا جس کیلئے کھلاڑی بھی تیاریوں میں تھے اور باقی سٹاف بھی۔
| اتنے میں عاصم پنڈی سے اور عاطف بھائی اپنے گھر سے پہنچ گئے اور ہم اُن کے پیچھے پیچھے ایک نامعلم مقام کی طرف دوبارہ گامزن ہوگئے۔ |

0 comments:
Post a Comment